لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے89 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال 5 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو تقسیم کیا گیا ہے، جن میں16 کھلاڑی پلاٹینم،11 کھلاڑی ڈائمنڈ،32 کھلاڑی گولڈ، جبکہ 30 کھلاڑی سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اس موقع پر پانچ کھلاڑی20 انٹرنیشنل کپتان سلمان علی آغا، …
پاکستان کرکٹ بورڈکا پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے89 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال 5 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو تقسیم کیا گیا ہے، جن میں16 کھلاڑی پلاٹینم،11 کھلاڑی ڈائمنڈ،32 کھلاڑی گولڈ، جبکہ 30 کھلاڑی سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اس موقع پر پانچ کھلاڑی20 انٹرنیشنل کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، حسن علی اور ابرار احمدکو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں سے صرف صاحبزادہ فرحان گولڈ کیٹیگری سے آئے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری سے ترقی پا کر پلاٹینم میں شامل ہوئے ہیں۔ شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رئوف، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں 3کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 3ملتان سلطانز، 2لاہور قلندرز اور 2کراچی کنگز ، 01 پشاور زلمی۔ محمد سلمان مرزا، سفیان مقیم اور محمد وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی پا گئے ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں32 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے 4، 4 کراچی کنگز کے 8، پشاور زلمی کے 6، اور ملتان سلطانز و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5، 5کھلاڑی شامل ہیں۔ سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز کے 7، لاہور قلندرز کے 3، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2، 2 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز و کراچی کنگز کے 1،1کھلاڑی شامل ہیں۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں 14 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے 3، 3 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 2، 2 اور لاہور قلندرز کا 1کھلاڑی شامل ہے۔ ہنائیں شاہ، عبید شاہ، مرزا مامون امتیاز، محمد نعیم اور محمد اعزاب ایمرجنگ سے سلور کیٹیگری میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی پا گئے ہیں۔ ہر فرنچائز 4کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم فی کیٹیگری 1کھلاڑی کی پابندی ہوگی۔ برقرار رکھنے کے عمل کے بعد ٹیمیں اپنی مکمل اسکواڈ بنانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار ہونے والے پی ایس ایل پلیئر آکشن میں حصہ لیں گی، جو بدھ11 فروری کو منعقد ہوگا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔ ٹیم وار کیٹیگریز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم پلاٹینم، اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس گولڈ، محمد فیق اور ہنائیں شاہ سلور جبکہ سعد مسعود، محمد شہزاد اور محمد غازی غوری ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کراچی کنگز میں حسن علی پلاٹینم، شان مسعود اور محمد عباس آفریدی ڈائمنڈ، باقی کھلاڑی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں ہیں۔ لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رئوف پلاٹینم، دیگر کھلاڑی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز میں محمد رضوان پلاٹینم، دیگر کھلاڑی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں ہیں۔ پشاور زلمی میں بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم، دیگر کھلاڑی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں فہیم اشرف، محمد عامر اور ابرار احمد پلاٹینم، دیگر کھلاڑی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں ہیں۔یہ کیٹیگریز کی تجدید پی ایس ایل11 کے لیے مضبوط اور متوازن مقامی اسکواڈز کی تیاری کو یقینی بناتی ہیں اور شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز اور یادگار ایڈیشن کی بنیاد رکھتی ہیں۔








