بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ نے باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق شی جن پنگ نے زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد میں شامل سابق فوجیوں کے نام جوابی خط میں کہا کہ آپ نے اپنی عمر کے بہترین دور میں قومی آزادی کے عظیم مقصد کے لیے خود کو وقف …
چین اور افریقہ نے باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے ہیں، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ نے باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق شی جن پنگ نے زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد میں شامل سابق فوجیوں کے نام جوابی خط میں کہا کہ آپ نے اپنی عمر کے بہترین دور میں قومی آزادی کے عظیم مقصد کے لیے خود کو وقف کیا، وطن سے دور رہ کر چین کے ساتھ اٹوٹ رشتہ اور جنگی رفاقت قائم کی اور آج تک چین۔زمبابوے اور چین۔افریقہ دوستی کو دل سے عزیز رکھتے ہیں جو نہایت متاثر کن ہے۔
شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2026 میں چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ "چین افریقہ عوامی تبادلے کا سال” بھی ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں چین افریقہ میں قومی آزادی، ترقی اور احیا کے مقصد میں ہمیشہ ایک اچھا دوست اور اچھا ساتھی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ نے باہمی احترام اور باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے اور اب جدیدیت کے ایک نئے سفر پر مشترکہ طور پر گامزن ہیں۔ چین چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سمٹ کے نتائج پر عمل درآمد کو موقع بناتے ہوئے افریقی فریق کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور چین۔
افریقہ تعلقات کے ایک مزید شاندار مستقبل کی مشترکہ تعمیر کا خواہاں ہے۔ امید ہے کہ آپ مزید افریقی نوجوانوں کو چین۔زمبابوے اور چین۔افریقہ دوستی کے مقصد کے لیے متحرک کریں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد میں شامل سابق فوجیوں نے مشترکہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں زمبابوے کی قومی آزادی کے لیے چین کی گراں قدر حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمہ گیر چین-زمبابوے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر بے حد فخر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے ۔








