نوری المالکی کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر عراق کی امداد بند کر دیں گے ، امریکا

واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا ہے کہ اگر سابق عراقی وزیر اعظم نوری کمال المالکی دوبارہ اقتدار میں آ گئے تو امریکا عراق کی امداد بند کر دے گا۔شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ المالکی کی پالیسیوں اور نظریات کے پیشِ نظر اگر منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی مدد نہیں کرے گا۔ نوری کمال المالکی ، …

واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا ہے کہ اگر سابق عراقی وزیر اعظم نوری کمال المالکی دوبارہ اقتدار میں آ گئے تو امریکا عراق کی امداد بند کر دے گا۔شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ المالکی کی پالیسیوں اور نظریات کے پیشِ نظر اگر منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی مدد نہیں کرے گا۔

نوری کمال المالکی ، جو 2006 سے 2014 تک وزیر اعظم رہے، ہفتے کو عراق کے اہم شیعہ بلاک نے حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان سے ایک بار پھر کسی دوسرے ملک کی سیاسی صورتحال میں امریکی مداخلت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔