واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا میں شدیدبرفانی طوفان سے ہلا ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان سے42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں نیویارک اور ریاستوں آرکنساس، کینساس، لوزیانا، میساچوسٹس، مسی سپی، نیو جرسی، اوہائیو، پنسلوانیا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا کے رہائشی شامل ہیں۔ خراب موسم سے تقریباً 20 کروڑ …
امریکا، شدیدبرفانی طوفان سے اموات 42 ہو گئیں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا میں شدیدبرفانی طوفان سے ہلا ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان سے42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں نیویارک اور ریاستوں آرکنساس، کینساس، لوزیانا، میساچوسٹس، مسی سپی، نیو جرسی، اوہائیو، پنسلوانیا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا کے رہائشی شامل ہیں۔
خراب موسم سے تقریباً 20 کروڑ امریکی متاثر ہوئے، جبکہ بعض علاقوں میں تقریباً 40 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ تقریباً 20 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پاور آؤٹیج پورٹل کے مطابق 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں، جن میں اکثریت ٹینیسی (147,373) اور مسی سپی (128,462) کے رہائشیوں کی ہے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق متاثرہ بعض علاقوں میں کئی دہائیوں کے دوران طویل ترین سردی کی لہر دیکھی گئی ہے۔








