بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شیو نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے شراکت دار ممالک باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور چین تجارتی تعاون کی مضبوط ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق " بیلٹ اینڈ روڈ " فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی مشاورتی کمیٹی کی وڈیو کانفرنس میں ’’بیلٹ اینڈ روڈ …
بی آر آئی کے شراکت دار ممالک باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، چینی نا ئب وزیر خا رجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شیو نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے شراکت دار ممالک باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور چین تجارتی تعاون کی مضبوط ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق ” بیلٹ اینڈ روڈ ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی مشاورتی کمیٹی کی وڈیو کانفرنس میں ’’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر : اعلیٰ معیار کا بین الاقوامی اقتصادی تعاون ‘‘ کے عنوان سے تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی۔
کانفرنس میں اپنے خطاب میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شیو نے کہا کہ موجودہ بڑی تبدیلیوں ، دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام اور نظم کو درپیش شدید چیلنجز اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو پہنچنے والے شدید نقصان کے پس منظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں حصہ لینے والے ممالک مشترکہ طور پر بین الاقوامی ترقی اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آر آئی نے دنیا کو استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا آغاز چین سے ہوا ہے لیکن یہ پوری دنیا کے لیے ایک انٹرنیشنل پبلک پراڈکٹ ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک عملی پلیٹ فارم بھی ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو خوشحالی، تعاون اور مواقع کا حامل ایک روشن راستہ بناتے ہوئے تمام فریقوں کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوط ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔








