لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے براڈکاسٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔ پی سی بی میڈیا ترجمان کے مطابق سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر …
پاک ،آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے براڈکاسٹ کی تفصیلات جاری

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے براڈکاسٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔ پی سی بی میڈیا ترجمان کے مطابق سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔ ان کے ساتھ سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ بیٹر باذید خان اور سابق خواتین ٹیم کی کپتان عروج ممتاز بھی کمنٹری کریں گے۔
پی سی بی کے مشہور پچ سائیڈ سٹوڈیو کی میزبانی زینب عباس کریں گی، جہاں پری اور پوسٹ میچ شوز میں ماہرین کرکٹ شائقین کے لیے تجزیہ پیش کریں گے۔ سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج28 کیمروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس میں بگی کیم بھی شامل ہے۔ فیصلہ نظرثانی کے نظام میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ پاکستان میں شائقین اس سیریز کو براہِ راست پی وی سپورٹس پر دیکھ سکیں گے۔ بیرونِ ملک شائقین کے لیے براڈکاسٹ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔








