پاک ،آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹکٹیں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی فزیکل ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ پہلے ٹی 20 میچ کے لئے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہیں ، جبکہ راجا اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ600 روپے، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز (فرسٹ کلاس) کے …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی فزیکل ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ پہلے ٹی 20 میچ کے لئے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہیں ، جبکہ راجا اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ600 روپے، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز (فرسٹ کلاس) کے ٹکٹ 500 روپے اور حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد انکلوژرز (جنرل) کے ٹکٹ400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز (وقار یونس اور وسیم اکرم) کے ٹکٹ1500 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز (ماجد خان اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہورہے ہیں ۔ پہلے میچ کے لیے ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت5000 روپے رکھی گئی ہے، دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ1000 روپے، پریمیم انکلوژرز کے 700 روپے، فرسٹ کلاس کے600 روپے اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ500 روپے میں دستیاب ہیں۔

اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ2000 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ 2500 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ آخری دونوں میچز کے لیے ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ6000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اقبال اینڈ کے24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ کے لیے 20 ہزار روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے25 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

مزید خبریں