پی سی بی کا پی ایس ایل کے لئے کھلاڑیوں کی ریٹینشن پر اہم فیصلہ

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن کے لیے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے ملتان سلطانز کے سکواڈ سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک آزاد پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو فرنچائز میں شامل کھلاڑیوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن کے لیے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے ملتان سلطانز کے سکواڈ سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک آزاد پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو فرنچائز میں شامل کھلاڑیوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ آزاد پینل پلیئرز آکشن سے قبل ملتان سلطانز کے موجودہ سکواڈ میں سے 4کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جنہیں برقرار رکھا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئرز آکشن سے پہلے ملتان سلطانز فرنچائز کے حقوق کی نیلامی بھی کرے گا، جس کے بعد ٹیم کی تشکیل اور دیگر معاملات نئی انتظامیہ اور ان کی ٹیم انجام دے گی، تاہم ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ اس سے قبل آزاد پینل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن26 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ اس سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن11 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں