آئی سی سی مینز ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آ گئی ہیں، جہاں بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے شاندار کارکردگی کے باعث 5 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 7ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی ہوم سیریز میں 32،82 ناٹ آئوٹ اور57 ناٹ آئوٹ کی عمدہ اننگز کھیلیں، جس کے نتیجے میں بھارت اس وقت …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آ گئی ہیں، جہاں بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے شاندار کارکردگی کے باعث 5 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 7ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی ہوم سیریز میں 32،82 ناٹ آئوٹ اور57 ناٹ آئوٹ کی عمدہ اننگز کھیلیں، جس کے نتیجے میں بھارت اس وقت سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے محض 10 دن قبل بھارتی بلے باز رینکنگ کے اوپری حصے پر چھائے ہوئے ہیں، جہاں ابھیشیک شرما پہلے اور تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، جنہوں نے رائے پور میں دوسرے میچ میں32 گیندوں پر 76 رنز بنائے، دوبارہ رینکنگ میں شامل ہو گئے ہیں اور 64 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ شیوم دوبے نے 9 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں جبکہ رنکو سنگھ نے13 درجے بہتر ہونے پر68 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں 1-2 سے سیریز جیتنے کے بعد نمایاں ترقی کی ہے۔ ابراہیم دو درجے اوپر جا کر 13ویں جبکہ رحمان اللہ 3 درجے ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز کے بہترین کھلاڑی درویش رسولی نے156 رنز بنا کر29 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 87 ویں پوزیشن حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں47 گیندوں پر ناقابلِ شکست86 رنز سکور کر کے ٹاپ20 میں جگہ بنا لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ15 درجے ترقی کے ساتھ 35ویں جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس18 درجے بہتری کے بعد 44 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے مجیب الرحمن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں وہ پانچ درجے ترقی کر کے نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ چار درجے بہتری کے ساتھ 13ویں جبکہ روی بشنوئی13 درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوربن بوش نے آٹھ درجے بہتری کے ساتھ کیریئر کی بہترین 32ویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارتی آل رانڈر ہاردک پانڈیا نے بولنگ رینکنگ میں18 درجے چھلانگ لگا کر 59 ویں نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ بیٹنگ میں وہ 53ویں اور آل رانڈرز میں ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ادھر آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹرز ہیری بروک اور جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف1-2 سے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

ہیری بروک تین میچوں میں247 رنز بنا کر 17 درجے بہتری کے ساتھ 11ویں جبکہ جو روٹ184 رنز کی بدولت 23 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید سات وکٹوں کی بدولت چھ درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر دونتھ ویللاجے 43ویں سے 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں