پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاک فوج کے تعاون سے نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انٹر ڈویژنل مقابلے30 جنوری سے ملک بھر میں شروع ہوں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق اس قومی پروگرام کا پہلا مرحلہ، جو ضلعی سطح پر منعقد کیا گیا، کامیابی سے مکمل …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاک فوج کے تعاون سے نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انٹر ڈویژنل مقابلے30 جنوری سے ملک بھر میں شروع ہوں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق اس قومی پروگرام کا پہلا مرحلہ، جو ضلعی سطح پر منعقد کیا گیا، کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔

اس مرحلے میں انڈر 17، انڈر19 اور انڈر 22 کی کیٹیگریز میں مردوں اور خواتین باکسرز نے شرکت کی، دوسرے مرحلے کے تحت انٹر ڈویژنل مقابلے 24 شہروں میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں کراچی، لاہور، کوئٹہ ،گلگت بلتستان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ناصر اعجاز ٹنگ نے کہا کہ نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ایک تاریخی اقدام ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ہر ضلع سے چھپی ہوئی باکسنگ صلاحیتوں کو سامنے لانا اور گراس روٹ سطح پر باکسنگ کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف ڈویژنل اور صوبائی باکسنگ سٹرکچر کی جانچ کا پیمانہ بنے گا بلکہ کھیل میں اتحاد، میرٹ، شفافیت اور طویل المدتی اصلاحات کو بھی فروغ دے گا۔

مزید خبریں