لورینزو موسیٹی کی انجری، نوویک جوکووچ13ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق دس مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چیمپئن 38 سالہ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کے میچ کے دوران انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی …

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق دس مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چیمپئن 38 سالہ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کے میچ کے دوران انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ نوویک جوکووچ کو میچ کے ابتدائی دونوں سیٹس جیتنے کے بعد اٹلی کے لورینزو موسیٹی کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل تھی تاہم تیسرے سیٹ کے دوران لورینزو موسیٹی انجری کے باعث میچ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

کے شہرمیلبورن میں جاری 114 واں میگا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دی تھی تیسرے سیٹ کا کھیل 1-3 تک پہنچا کہ حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی انجری مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے اور نوویک جوکووچ 13 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لورینزو موسیٹی کو ران میں تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ میچ کے دوران کھیل سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اٹلی کے ففتھ سیڈڈ حریف لورینزو موسیٹی نے میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا، مگر مکمل طور پر حرکت اور سروس کرنے کے قابل نہ رہ سکے اور نوویک جوکووچ سے ہاتھ ملا کر میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ کے بعد 38 سالہ نوویک جوکووچ نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ لورینزو موسیٹی بہتر کھلاڑی تھے۔وہ آج مجھ سے کہیں بہتر کھیل رہے تھے، میں تو گھر جانے والا تھا۔ مجھے ان کے لیے بہت افسوس ہے، وہ اس میچ کے اصل فاتح ہونے چاہییں تھے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جوکووچ خود بھی میچ کے دوران جسمانی مسائل سے دوچار رہے اور دوسرے سیٹ کے اختتام پر پاؤں میں چھالوں کا علاج کروایا۔

اگر میچ جاری رہتا تو ان کی فٹنس کا بھی سخت امتحان ہو سکتا تھا۔یہ جوکووچ کے لیے مسلسل دوسری خوش قسمتی ثابت ہوئی، اس سے قبل چوتھے راؤنڈ میں ان کے حریف جیکب مینسک انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ نوویک جوکووچ اگر مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر 25واں اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آگے کے مقابلوں میں اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔ اس فتح کے بعد نوویک جوکووچ 13ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے اور ان کے 11ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلام کامیابی کی امید برقرار ہے ۔

 

مزید خبریں