لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچوں میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں قدرے بھاری دکھائی دیتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دنیا کے مختلف کرکٹ گرائونڈز میں مجموعی طور پر28 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں،جن میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم …
پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز،پاکستان کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچوں میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں قدرے بھاری دکھائی دیتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دنیا کے مختلف کرکٹ گرائونڈز میں مجموعی طور پر28 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں،جن میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم نے ان میں سے12 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیانے14 میچز اپنے نام کئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی ہوا،جواس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقابلے اکثر کانٹے دار رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کے مطابق اگرچہ ریکارڈ میں آسٹریلیا کو معمولی برتری حاصل ہے،تاہم پاکستان کی ٹیم اپنی غیر متوقع کارکردگی اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بدولت کسی بھی وقت پلٹا کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین آنے والے مقابلے کو شائقین کرکٹ بے حد دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں،جہاں شاندار بیٹنگ،جارحانہ بولنگ اور سنسنی خیز لمحات کی توقع کی جا رہی ہے۔یہ میچ نہ صرف جیت کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ دونوں ٹیموں کی عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔








