سیکنڈسیڈڈ جینک سنر کی شاندار کارکردگی،آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،میگاایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے آسٹریلین اوپن میں خود کو ایک بار پھر تازہ دم اور پراعتماد ثابت کرتے ہوئےامریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے …

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،میگاایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے آسٹریلین اوپن میں خود کو ایک بار پھر تازہ دم اور پراعتماد ثابت کرتے ہوئےامریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میچ میں اطالوی دفاعی چیمپئن جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن کو ہر اکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی سیکنڈ سیڈڈ سٹار جینک سنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6اور4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن کے خلاف جینک سنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی ۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں دفاعی چیمپئن جینک سنر کا مقابلہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ سے ہوگا۔24 سالہ جینک سنر میلبورن پارک میں مسلسل 19ویں فتح کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچے ہیں۔

مزید خبریں