پی ایچ ایف کا پرو ہاکی لیگ سیکنڈ رائونڈ وورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے قومی ہاکی ٹیم اسکواڈ کا اعلان

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خاں اور ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی خاں کے مطابق مایہ ناز کھلاڑی محمد عماد بٹ ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خاں اور ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی خاں کے مطابق مایہ ناز کھلاڑی محمد عماد بٹ ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرو لیگ کے لیے اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، یہی اسکواڈ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گا۔قومی اسکواڈ میں جن تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ان میں گول کیپرز علی رضا اور عمیر ستار،دفاعی و مڈ فیلڈرز میں منیب الرحمن، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت شامل ہیں۔

اسی طرحفارورڈز کھلاڑیوں میں حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ساتھ 6 آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے جن میں طاہر زمان (ہیڈ کوچ)، محمد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم اور عدیل شامل ہیں۔قومی ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگی۔

مزید خبریں