قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات 2026 میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں قائمقام صدر نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات 2026 میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں قائمقام صدر نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل سیکرٹری اور اظہار خان نیازی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو کونسل کے تمام نو منتخب ارکان کو بھی دلی مبارکباد دی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آر آئی یو جے آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذمہ دار انہ صحافت کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے گی۔قائمقام صدر نے آر آئی یو جے کے عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب صحافی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور صحافی برادری کے درمیان مضبوط روابط جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔