لندن۔30جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ لیڈز یونائیٹڈ اور آرسنل …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔30جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ لیڈز یونائیٹڈ اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان ایلنڈ روڈ، لیڈزمیں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ 31 جنوری بروز ہفتہ کا چوتھا اور آخری میچ چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان سٹیم فورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








