ایڈرین نیوئی کے زیرِ قیادت تیار کردہ پہلی آسٹن مارٹن گاڑی پری سیزن ٹیسٹنگ میں سامنے آ گئی

بارسلونا۔30جنوری (اے پی پی):فارمولا ون کی دنیا کے نامور ڈیزائنر ایڈرین نیوئی کی نگرانی میں تیار کی گئی آسٹن مارٹن کی پہلی گاڑی نے پری سیزن ٹیسٹنگ کے دوران باضابطہ طور پر اپنی جھلک دکھا دی۔ بی بی سی کے مطابق نئی گاڑی جسے اے ایم آر26 کا نام دیا گیا ہے، سرکٹ ڈی بارسلوناکاتالونیا میں محدود وقت کے لیے ٹریک پر لائی گئی۔اگرچہ گاڑی کی آزمائشی دوڑ میں تاخیر …

بارسلونا۔30جنوری (اے پی پی):فارمولا ون کی دنیا کے نامور ڈیزائنر ایڈرین نیوئی کی نگرانی میں تیار کی گئی آسٹن مارٹن کی پہلی گاڑی نے پری سیزن ٹیسٹنگ کے دوران باضابطہ طور پر اپنی جھلک دکھا دی۔ بی بی سی کے مطابق نئی گاڑی جسے اے ایم آر26 کا نام دیا گیا ہے، سرکٹ ڈی بارسلوناکاتالونیا میں محدود وقت کے لیے ٹریک پر لائی گئی۔اگرچہ گاڑی کی آزمائشی دوڑ میں تاخیر کی وجوہات ٹیم کی جانب سے واضح نہیں کی گئیں، تاہم آسٹن مارٹن کی ٹیم دن کے اختتامی مرحلے میں گاڑی کو ٹریک پر لانے میں کامیاب رہی۔

ڈرائیور لانس سٹرول نے صرف 4 آہستہ رفتار لیپس مکمل کیے، جس کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر گاڑی کو ٹریک سے واپس بلا لیا گیا۔سیاہ رنگ کی کیموفلاج لیوری میں پیش کی گئی اس گاڑی کے ڈیزائن نے ابتدائی طور پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ جاری کردہ محدود تصاویر کے مطابق گاڑی کا اگلا حصہ قدرے چوڑا، سائیڈ پوڈز نہایت باریک اور انجن کور نمایاں طور پر کٹا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو نئے 2026 قواعد کے تحت ایک منفرد ڈیزائن فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔لانس سٹرول کا کہنا تھا کہ گاڑی کی تیاری کے لیے ٹیم نے طویل اور محنت طلب دن گزارا۔ ان کے مطابق ابتدائی لیپس میں گاڑی کا احساس مثبت رہا اور آنے والے دنوں میں اس کی صلاحیتوں اور کمزوریوں کو بہتر طور پر سمجھا جائے گا۔ٹیم کے مرکزی ڈرائیور فرنینڈو الونسو بھی گاڑی کی ڈرائیونگ کریں گے، جو رواں ہفتے کی ٹیسٹنگ کا آخری دن ہوگا۔

واضح رہے کہ ایڈرین نیوئی کے ڈیزائن کردہ ماضی کی گاڑیاں اب تک 14 ڈرائیورز اور 12 کنسٹرکٹرز چیمپئن شپ ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔ وہ گزشتہ برس مارچ میں آسٹن مارٹن میں شامل ہوئے تھے اور تب سے 2026 کے نئے قوانین کے تحت اس گاڑی کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ابتدائی ٹیسٹنگ کے نتائج کو حتمی کارکردگی کا پیمانہ قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم نئی آسٹن مارٹن گاڑی کی پہلی جھلک نے آنے والے سیزن کے لیے شائقین کی دلچسپی ضرور بڑھا دی ہے۔