میلبورن۔30جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز سنسنی خیز اور کانٹے دار سیمی فائنل میچ کے دورانِ انجری مسائل اور شدید جسمانی اینٹھن کے باوجود شاندار حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ اے ایف پی کے مطابق سپین کے ٹینس سٹار اور عالمی …
زخمی حالت میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کارلوس الکاراز کی تاریخی فتح، الیگزینڈرزویروف کو ہرا کرپہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میلبورن۔30جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز سنسنی خیز اور کانٹے دار سیمی فائنل میچ کے دورانِ انجری مسائل اور شدید جسمانی اینٹھن کے باوجود شاندار حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ اے ایف پی کے مطابق سپین کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ حریف الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
آسٹریلیا میں رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جمعہ کو میلبورن پارک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے دورانِ میچ انجری اور شدید جسمانی اینٹھن کے باوجود 28 سالہ جرمن حریف الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔پانچ گھنٹے اور 27 منٹ تک جاری رہنے والا اس یادگار سیمی فائنل میچ میں کارلوس الکاراز نے جرمن حریف الیگزینڈرزویروف کو 4-6، 6-7(5-7)،7-6(7-3)،7-6(7-4) اور 5-7 سے جیتا، تاہم اس طویل سکور لائن کے پیچھے چھپا ڈرامہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
کارلوس الکاراز نے ابتدائی دو سیٹس جیت کر میچ پر مضبوط گرفت قائم کر لی تھی، مگر تیسرے سیٹ میں 4-4 پر سروس کے دوران اچانک شدید جسمانی اینٹھن کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ان کے لیے حرکت کرنا اور سروس دینا بھی مشکل ہو گیا۔ ہسپانوی عالمی نمبر ون نے میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا، جس پر جرمن تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔جسمانی مسائل کے باعث کارلوس الکاراز کی کارکردگی متاثر ہوئی اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے میچ کو پانچویں سیٹ تک لے جانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
فیصلہ کن سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے برتری حاصل کرتے ہوئے 4-5 پر میچ کے لیے سروس کی، تاہم اسی موقع پر کارلوس الکاراز نے ناقابلِ یقین واپسی کی۔تماشائیوں کے بھرپور جوش سے حوصلہ پا کر کارلوس الکاراز نے بریک حاصل کیا اور پھر جرمن الیگزینڈرزویروف کے اعصاب پر دباؤ بڑھاتے ہوئے 5-7پر میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ فتح 22 سالہ کارلوس الکاراز کو ٹینس کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل کے قریب لے آئی ہے۔
اگر وہ اتوار کو فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔اب کارلوس الکاراز کی راہ میں صرف سربیا کے نوویک جوکووچ اور ان کی اپنی جسمانی حالت ہی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ جوکووچ، جو ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کے خواہاں ہیں۔ٹینس شائقین کو ایک اور تاریخی مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے۔








