کتابیں معاشروں کی فکری تربیت اور شعور کی بیداری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر میں منعقدہ چار روزہ کتب میلے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میلے میں قائم مختلف کتابوں کے اسٹالز کا بغور جائزہ لیا اور کتب بینی کے فروغ کے لیے منعقدہ اس ادبی و فکری سرگرمی کو سراہا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مختلف پبلشرز، مصنفین اور اسٹالز کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …

کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر میں منعقدہ چار روزہ کتب میلے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میلے میں قائم مختلف کتابوں کے اسٹالز کا بغور جائزہ لیا اور کتب بینی کے فروغ کے لیے منعقدہ اس ادبی و فکری سرگرمی کو سراہا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مختلف پبلشرز، مصنفین اور اسٹالز کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں معاشروں کی فکری تربیت اور شعور کی بیداری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور کتب میلوں کا انعقاد علم و ادب سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی گوادر کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ موجود تھی، جنہوں نے کتب میلے میں بھرپور شرکت کر کے اس ادبی اقدام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ کتب میلے میں شہریوں، طلبہ اور ادبی حلقوں کی جانب سے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔