عمرکوٹ۔ 30 جنوری (اے پی پی):آڈیٹوریم ہال عمرکوٹ میں فٹبال چیمپئن لیگ سیزن 2 نائٹ ایڈیشن کی آکشن سرمنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما علی حسن لاشاری،چئیرمین یوسی تھر نبی سر امیر حسن خاصخیلی،وائس چیئرمین یونین کونسل بوسٹاں حاجی ضیاء الرحمن بھٹی اور ٹورنامنٹ کے سر پرست اعلیٰ آصف چوڑا آرائیں سمیت کھلاڑیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین …
فٹبال چیمپئن لیگ سیزن 2 نائٹ ایڈیشن کی آکشن سرمنی کی تقریب

مزید خبریں
عمرکوٹ۔ 30 جنوری (اے پی پی):آڈیٹوریم ہال عمرکوٹ میں فٹبال چیمپئن لیگ سیزن 2 نائٹ ایڈیشن کی آکشن سرمنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما علی حسن لاشاری،چئیرمین یوسی تھر نبی سر امیر حسن خاصخیلی،وائس چیئرمین یونین کونسل بوسٹاں حاجی ضیاء الرحمن بھٹی اور ٹورنامنٹ کے سر پرست اعلیٰ آصف چوڑا آرائیں سمیت کھلاڑیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین عمرکوٹ سٹی حاجی شکیل احمد باجوہ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر عابد انور،احمد خان پٹھان،انعام الحق،رحمٰن پٹھان اور مشتاق بھٹی کی جانب سے مہان خصوصی حاجی شکیل احمد باجوہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر مہمانوں کو شیلڈ اور سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے دئیے گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹی حاجی شکیل احمد باجوہ کا نے کہا کہ ایک طرف جہاں برائیاں عام ہو چکی ہیں تو دوسری طرف نوجوانوں کی جانب سے کھلیوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونا اچھا قابل ستائش عمل ہے کھیلوں کی میدان آباد ہونے سے سماجی برائیوں میں کمی آئی گئی اور نوجوان نسل صحت مند سر گرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ کرانے کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ اس کیلئے 96 کھلاڑی انتخاب کیا گیا۔








