اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں)جو ہفتہ کو کھلی رہتی ہیں ، وہ اوور دی کائونٹر ادائیگی کی سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے لیے …
سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے متعلقہ بینک برانچز ہفتہ (کل) کو کھلی رہیں گی
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں)جو ہفتہ کو کھلی رہتی ہیں ، وہ اوور دی کائونٹر ادائیگی کی سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ہفتہ 31کل جنوری کو توسیع شدہ اوقات کار میں صبح 9:00بجے سے شام 5:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔
بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نفٹ (NIFT)کے ذریعے کی جانے والی سرکاری ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت کے لیے ہفتہ 31 جنوری 2026ء کو جب تک ضرورت ہو، اپنی متعلقہ برانچیں کھلی رکھیں۔بینک اپنے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی یقینی بنائیں گے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔









