وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین ایف بی آر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی …

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔