وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے!کے پی کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو نہ عوام کی فکر …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے!کے پی کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی، ان کی سیاست صرف اڈیالہ کے دورے، احتجاج، انتشار اور پنجاب و سندھ میں سیاسی ڈرامے تک محدود ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس صفر، کارکردگی صفر اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی ،یہ ہے پی ٹی آئی کی صوبہ کے پی میں موجودہ قیادت کا اصل چہرہ۔ خیبر پختونخوا کو احتجاجی سیاست نہیں، عملی اقدامات، ترقی اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے مگر صوبہ ذاتی ایجنڈے اور ضد کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔