اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز دھمرہ کے والد ڈاکٹر غلام حیدر دھمرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں …
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز دھمرہ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز دھمرہ کے والد ڈاکٹر غلام حیدر دھمرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ اعجاز دھمرہ اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔









