لاہور۔30جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل گانے فیل دی تھرل کا عالمی اجرا کر دیا ۔گانا ٹورنامنٹ کے جوش، سنسنی اور عالمی جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انیردھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے، جسے بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے …
آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیزکر دیا

مزید خبریں
لاہور۔30جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل گانے فیل دی تھرل کا عالمی اجرا کر دیا ۔گانا ٹورنامنٹ کے جوش، سنسنی اور عالمی جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انیردھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے، جسے بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ کے لیے ٹورنامنٹ کی آواز قرار دیا جا رہا ہے۔گانے کی شروعات اس جملے سے ہوتی ہے کہ جب قومیں ٹکراتی ہیں تو ایکشن دیکھا نہیں جاتا، جیا جاتا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جارحانہ اور پرجوش مزاج کو نمایاں کرتا ہے۔
تیز دھڑکن والے میوزک اور جذباتی بول کے ساتھ یہ گانا کرکٹ کے ڈرامے، ولولے اور احساسات کو اجاگر کرتا ہے۔عالمی انداز میں تخلیق کیا گیا یہ گانا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور میدان میں گونجنے والے نعروں اور کرکٹ کے جنون کو موسیقی میں ڈھالتا ہے۔ گانے کے بول ٹورنامنٹ کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں 55 میچز میں ٹی ٹوئنٹی کا تاج حاصل کرنے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنجوگ گپتا نے کہا کہ آئی سی سی کے بڑے ایونٹس صرف کھیل نہیں بلکہ ثقافتی جشن ہوتے ہیں، جہاں کھیل، تفریح، کمیونٹی اور عالمی تنوع یکجا ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایک ایسا مقابلہ ہے جو یادگار لمحات تخلیق کرتا ہے اور آفیشل گانا اسی جذبے کو دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کی کوشش ہے۔انیردھ روی چندر نے کہا کہ کرکٹ کے دوران ہر نعرہ، ہر خاموشی اور ہر دھڑکن ایک ہی دھن میں جڑ جاتی ہے۔ ان کے مطابق کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک احساس ہے اور فیل دی تھرل کے ذریعے عالمی شائقین کو میدان کی سخت رقابت سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ جذبے میں جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔








