مظفر آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزادجموںوکشمیر میں سال رواں کے وسط میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں جملہ سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 129کے تحت انتخابی عمل میں صرف وہی سیاسی جماعتیں حصہ لے سکتی ہیں جو تحت قواعد آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن …
الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ129کےتحت انتخابی عمل میں صرف وہی سیاسی جماعتیں حصہ لےسکتی ہیں جوتحت قواعد آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کےپاس رجسٹرڈ ہیں، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر
مظفر آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزادجموںوکشمیر میں سال رواں کے وسط میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں جملہ سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 129کے تحت انتخابی عمل میں صرف وہی سیاسی جماعتیں حصہ لے سکتی ہیں جو تحت قواعد آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں ۔قبل ازیں فاضل عدالت العالیہ آزادجموںوکشمیر کے فیصلہ مصدرہ 05.10.2023بعنوانی ’’وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن ‘‘کی روشنی میں آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جملہ سیاسی جماعت ہا کو نوٹسز جاری کیے جا کر ہدایت کی گئی تھی کہ پارٹی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات فاضل عدالت العالیہ کی طرف سے نشاندہی کردہ خامیوں اور کمیوں کو دور کرتے ہوئے دستاویزات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائی جائیں تاہم قبل ازیں رجسٹر ڈسیاسی جماعت ہا میں سے 05سیاسی جماعت ہا کی طرف سے دستاویزات مکمل ہونے کی بناء پر ان کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے ۔
بعض سیاسی جماعت ہا کی طرف سے نامکمل دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں جو کہ قانونی تقاضا پورا نہ ہونے پر زیرِ کار ہیں ۔اس نسبت فیصلہ عدالت العالیہ محررہ 05.10.2023بعنوانی "وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن "کے تسلسل میں ایسی تمام سیاسی جماعت ہا جواس وقت تک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہا کی تعریف میں نہ آتی ہیں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جب تک وہ تمام مطلوبہ دستاویزات کی تکمیل مطابق ضابطہ نہیں کرواتیں اور اس وقت تک ایسی کوئی بھی سیاسی جماعت بطور رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہ تو کسی استحقاق کی حامل ہے اور نہ ہی آمدہ کسی بھی انتخاب میں بطور رجسٹرڈ سیاسی جماعت کسی مخصوص انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہوگی لہٰذا ایسی جملہ سیاسی جماعت ہا جن کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن میں زیرِ کار ہے ،کے سربراہان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ آزادجموںوکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء و رولز 2020ء کی منشاء وفیصلہ عدالت العالیہ کی روشنی میں اپنی سیاسی جماعت کی مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن میں بعجلت ممکنہ جمع کروائیں تاکہ ان کی رجسٹریشن کی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔









