کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے طول و عرض میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ایسے عوام دوست اقدامات کو فروغ دے رہی ہے جس کے براہ راست ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں۔ بارکھان میں اقوام کیتھران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوہ سیلمان ڈویژن کے قیام سے اس علاقے میں …
صوبائی حکومت بلوچستان کے طول و عرض میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے طول و عرض میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ایسے عوام دوست اقدامات کو فروغ دے رہی ہے جس کے براہ راست ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں۔ بارکھان میں اقوام کیتھران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوہ سیلمان ڈویژن کے قیام سے اس علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے اعلان کے بعد ہی گذشتہ شب رکنی کے لیے فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی روانہ کر دی گئی ہے، سرکاری ملازمین کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا بہت بڑا حصہ پہلے ہی سرکاری ملازمین پر خرچ ہورہا ہے اور رواں بجٹ میں 10فیصد اضافہ بھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت اپنے لوگوں پر سختی کرنا نہیں چاہتی گرینڈ الائنس قانون ہاتھ میں نہ لیں مالی سال کے وسط میں مطالبے نہ کریں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں سے جمع ہونے والے وسائل پر بلوچستان کے غریب ، بے روزگار ایک عام آدمی کا بھی حق ہے۔ تعلیم ، اسپتال ، سڑک اور ایک بہتر معیار زندگی ہر شہری کا حق ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طور پر بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جارہا ہے میرا صرف ایک سوال ہے جب بندوق کے زور پر جیت نہیں سکتے تو پھر لاحاصل جنگ لڑنے کا فائدہ کیا ہے وزیراعلیٰ نے سابق ادوار کے غیر مکمل تمام ترقیاتی منصوبے فوری شروع کرنے کے علاوہ ، علاقے میں تھیلیسیمیا سینٹر ، فائبر کیبل ، عیشانی ڈیم ، واٹر سپلائی ، بغاو اور دیگر دیہی علاقوں تک آمدو روفت کیلئے لنک روڈ پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا اجتماع سے بارکھان نیشنل پارٹی کے صدر میر عبدالکریم کیتھران نے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام پر علاقے کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔









