ٹوکیو ۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ناگانو میں ہفتہ کی علی الصبح ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو نیوز نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 35 منٹ پر ایمرجنسی سروسز کو دی گئی، جس کے بعد …
جاپان میں رہائشی مکان میں آتشزدگی، تین افراد ہلاک

مزید خبریں
ٹوکیو ۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ناگانو میں ہفتہ کی علی الصبح ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو نیوز نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 35 منٹ پر ایمرجنسی سروسز کو دی گئی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
آگ پر تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں ساٹھ کی دہائی میں عمر رکھنے والا ایک جوڑا اور ان کی تیس کی دہائی میں عمر کی بیٹی رہائش پذیر تھے، جو آگ لگنے کے بعد سے لاپتا تھے۔ بعد ازاں تین افراد کی لاشیں مکان سے برآمد ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔








