بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر

بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلی وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 7,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

نئی دہلی۔3اگست (اے پی پی):بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلی وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 7,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث ریاست بھر میں متعدد سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کرناٹک میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔