مصر،شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ

مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں پیر کی صبح 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔شنہوا کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و ارضی طبیعات نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بجے آیا، زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

قاہرہ۔3اگست (اے پی پی):مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں پیر کی صبح 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔شنہوا کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و ارضی طبیعات نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بجے آیا، زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

ادارے نے بتایا کہ مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد مصر کے وزیرِ صحت و آبادی خالد عبد الغفار نے فوری طور پر قومی صحت ایمرجنسی پلان فعال کرنے اور وزارت کے مرکزی بحران و ہنگامی آپریشنز روم کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔وزارتِ صحت نے ملک بھر کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے شعبوں میں الرٹ کی سطح بلند ترین درجے پر کر دی، جبکہ ایمبولینس سروسز اور فوری امدادی ٹیموں کو بھی مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق مجموعی صحت کی صورتحال معمول پر ہے اور زلزلے کے نتیجے میں کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب مصری ہلالِ احمر نے بھی ان شہروں میں ہنگامی منصوبے فعال کر دیے جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم تنظیم نے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ ملنے کی تصدیق کی۔