ٹوکیو ۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ایباراکی کے شہر تسوکوبا کے ایک پہاڑی علاقے سے ایک چینی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔شنہوا کے مطابق پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لاش 27 جنوری کو دریافت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد جاپان میں چینی سفارت خانے نے جاپانی حکام پر زور دیا ہے کہ موت کی وجوہات کا جلد از جلد تعین کیا جائے۔ سفارت …
جاپان کے صوبہ ایباراکی میں چینی خاتون کی لاش برآمد

مزید خبریں
ٹوکیو ۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ایباراکی کے شہر تسوکوبا کے ایک پہاڑی علاقے سے ایک چینی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔شنہوا کے مطابق پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لاش 27 جنوری کو دریافت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد جاپان میں چینی سفارت خانے نے جاپانی حکام پر زور دیا ہے کہ موت کی وجوہات کا جلد از جلد تعین کیا جائے۔
سفارت خانے نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کو ضروری قونصلر تحفظ اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے، جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








