سان فرانسسکو۔31جنوری (اے پی پی):امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ماہی گیر کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ دیگر لاپتا ہو گئے ہیں۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق 72 فٹ طویل ماہی گیر کشتی لِلی جین سے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر ایمرجنسی پوزیشن اشارتی ریڈیو بیکن کا الرٹ موصول ہوا، جس کے بعد حکام …
امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے باعث ایک شخص ہلاک، 6لاپتہ

مزید خبریں
سان فرانسسکو۔31جنوری (اے پی پی):امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ماہی گیر کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ دیگر لاپتا ہو گئے ہیں۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق 72 فٹ طویل ماہی گیر کشتی لِلی جین سے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر ایمرجنسی پوزیشن اشارتی ریڈیو بیکن کا الرٹ موصول ہوا، جس کے بعد حکام نے تصدیق کی کہ کشتی میں مجموعی طور پر سات افراد سوار تھے۔
کوسٹ گارڈ نے کشتی سے رابطہ قائم نہ ہو سکنے پر فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں ایم ایچ-60 جیہاک ہیلی کاپٹر اور ایک چھوٹی کشتی کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے سگنل ملنے کے مقام کے قریب، کیپ این کے ساحل سے تقریباً 25 میل دور، ملبہ دریافت کیا۔ پانی سے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا، جبکہ کشتی سے وابستہ ایک خالی لائف رافٹ بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔








