جاپان ، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک

ٹوکیو۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے وسطی علاقے ناگانو پریفیکچر میں گھر میں آگ لگنے سےایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہو اکے مطابق پولیس نے بتایا کہ جاپان کے وسطی علاقے ناگانو پریفیکچر میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 35 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی، جبکہ آگ پر تقریباً اڑھائی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں ساٹھ سالہ …

ٹوکیو۔31جنوری (اے پی پی):جاپان کے وسطی علاقے ناگانو پریفیکچر میں گھر میں آگ لگنے سےایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہو اکے مطابق پولیس نے بتایا کہ جاپان کے وسطی علاقے ناگانو پریفیکچر میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 35 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی، جبکہ آگ پر تقریباً اڑھائی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں ساٹھ سالہ میاں بیوی اور ان کی تیس سالہ بیٹی رہائش پذیر تھے۔ حکام ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں