اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ کامیابی سے جاری ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورننس کا ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سٹامپ پیپر فراڈ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایف ایٹ کچہری میں اسٹامپ شاپس کا دورہ کیا جہاں پرای سٹیمپنگ کے آن لائن …
اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ کامیابی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ کامیابی سے جاری ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورننس کا ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سٹامپ پیپر فراڈ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایف ایٹ کچہری میں اسٹامپ شاپس کا دورہ کیا جہاں پرای سٹیمپنگ کے آن لائن پورٹل کا جائزہ لیا گیا۔اسٹامپ فروشوں کی جانب سے اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ کے آغاز پر ڈی سی اسلام آباد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اسٹامپ فروش نے کہا کہ ای سٹیمپنگ شروع ہونے سے اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعل سازی کا خاتمہ ہوگا۔ڈی سی اسلام آباد کو ای سٹیمپنگ کے حوالے سے ریونیو آفیسرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن پورٹل سے ای سٹیمپ پیپرز کو با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ڈیش بورڈ کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے،شہری ای سٹیمپ کی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے فی الفور تصدیق کر سکتے ہیں۔








