وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران کی زیر صدارت سوات میں اجلاس

سوات۔ 31 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت سوات میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوات اور شانگلہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات اور بجلی کی بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ …

سوات۔ 31 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت سوات میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوات اور شانگلہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات اور بجلی کی بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برفباری کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنوں، کھمبوں اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ سوات اور شانگلہ کے عوام کو فوری طور پر ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور بجلی کی بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انجینئر امیر مقام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی کے نظام کی مکمل بحالی تک تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔