لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ مستقل ہونے والے ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی و …
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ مستقل ہونے والے ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی و صوبائی لاء افسران، پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے ممبران، لاہور ہائیکورٹ و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران،لاہور ہائیکورٹ کے افسران،جوڈیشل افسران، وکلاء اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے حلف اٹھانے والے ججز کو مبارکباد بھی دی۔








