اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنا فرض ادا کیا …
عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنا فرض ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔عبدالعلیم خان نے اس عظیم جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا اور ریاست کے دشمنوں کو ہر حال میں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اور سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی یکجہتی، احترام اور ہمدردی کے ساتھ کھڑا ہے۔








