سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کابلوچستان میں 12 دہشتگرد حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 12 حملوں کو ناکام بنانے اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نےدہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 12 حملوں کو ناکام بنانے اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نےدہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جانوں کی قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے،ملک اور قوم کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔