وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

سیالکوٹ۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ گئے،انہوں نے ارمغان سبحانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور …

سیالکوٹ۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ گئے،انہوں نے ارمغان سبحانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، وزیر خوراک آزاد جموں و کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا چوہدری ماجد مختار گجر، سابق صدور سیالکوٹ بار عاصم اقبال دیو، چوہدری شوکت علی اور سابق ایم ایل اے چوہدری مقبول احمد گجر بھی چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تمام معزز شخصیات نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔چوہدری ارمغان سبحانی نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور اس مشکل گھڑی میں ان کی آمد کو اپنے خاندان کے لیے باعثِ تسلی قرار دیا۔