پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجرمنصوبہ ہے جس سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، مریم نواز

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجرہے، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلی دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد شہبازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجرہے، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلی دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد شہبازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں سوچااوربنانے کی کاوش کی۔

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکی ہیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسس مکمل ہوجائیگا۔ وزیراعلی نے کہاکہ جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف اورمعیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے، جب شہبازشریف کی وراثت کا کہا جاتا ہے تو میرے لئے یہ اعزاز ہے، محنت اورمیرٹ کا سبق شہبازشریف سے سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔

پی اے ایف ڈی اے میں کاسمیٹک،آرتھوپیڈک امپلانٹ ٹیسٹنگ، زمین کی زرخیزی اوردیگرامور کی ٹیسٹنگ ممکن ہوگی، کھاد،فوڈ،ڈرگ حتی کہ اینیمل فیڈ کی ٹیسٹنگ بھی پی اے ایف ڈی اے میں ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے 232سائنسدانوں میں 100سے زائد گولڈ میڈلسٹ اور28پی ایچ ڈی ہیں۔پی اے ایف ڈی اے کے سائنسدانوں میں 70فیصد خواتین ہیں۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ،سوئس گین(GAIN) اور نیوزی لینڈکابی ( CABI)کی معا ونت اور اشتراک کار حاصل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن معیارپر پورا نہ اترنے پر کنسائمنٹ واپس ہوجاتی ہے۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی عالمی اورقومی سطح پر معیار کا تعین کرے گی اورایکسپورٹ کے لئے بہترین مال بھیجا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام سے نہ صرف ایکسپورٹ بلکہ مقامی صارفین کو بھی معیاری اشیا ملیں گی۔وزیراعلی نے کہاکہ آٹا،چاول یا ادویات جو ایکسپورٹ کیلئے موزوں نہیں اسے یہاں بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ 300خواتین کیلئے پہلا سائنٹسٹ وویمن ہاسٹل بنائیں گے۔

پنجاب میں ای ٹینڈرنگ،ای پکیورمنٹ اورای بزنس کا آغاز ہوچکا ہے۔23ہزار سے زائد کاروباری حضرات کو آن لائن فیس لیس اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس سے پہلے ڈرون بھیجا جاتا ہے۔ڈرون کے ذریعے ہوٹل میں آگ بجھانے کے آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی،مشکل وقت میں خواتین کو تھانے نہیں جانا پڑتا بلکہ 15پر کام کرنے والی پولیس خود پہنچتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک،چائلڈ پروٹیکشن اوردیگر امور کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے معاونت لے رہے ہیں۔ اپریل سے پنجاب کے تمام سکولوں میں اے آئی ایجوکیشن لازمی قرار دی گئی ہے،سیٹلائٹ کرائم سین یونٹ کے قیام سے شہادت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، شہبازشریف جدید پنجاب اور جدید پاکستان کے معمار ہیں۔