ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر، ممتاز سیاسی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر، ممتاز سیاسی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر، بااصول اور عوام دوست سیاستدان تھے جنہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور صدر …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر، ممتاز سیاسی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر، بااصول اور عوام دوست سیاستدان تھے جنہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور صدر کی حیثیت سے خطے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور مسئلہ کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اورکشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ترجمانی مؤثر انداز میں کی۔

ان کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔سیدال خان ناصر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔