اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو …
سردار ایاز صادق کا صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان اور مسئلہ کشمیر کے پُرعزم ترجمان تھے، جن کی کاوشیں کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر یاسر سلطان محمود سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔







