لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر سیاست دان تھے، اپنی تمام عمر آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی خدمت میں گزاری۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر سیاست دان تھے، اپنی تمام عمر آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی خدمت میں گزاری۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگوران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صورت میں ایک عظیم رہنما کھو دیا ہے،انہوں نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیری عوام کیلئے خدمت اور کشمیر کاز کیلئے جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







