صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی،ڈسپلن اور حکمتِ عملی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت کو خراجِ تحسین …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی،ڈسپلن اور حکمتِ عملی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے آئندہ میچز میں ٹیم کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ سٹاف کے عزم و محنت کو بھی سراہا۔