اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار اور تاریخی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نےغیرمعمولی کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سات سال بعد آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی جو بلاشبہ …
سید یوسف رضا گیلانی کی قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار اور تاریخی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نےغیرمعمولی کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سات سال بعد آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی جو بلاشبہ قابلِ تحسین کامیابی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دوصفر کی واضح برتری کے ساتھ فتح حاصل کرنا قومی ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے نہ صرف کھیل کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ دباؤ کے باوجود بہترین کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم اسی جذبے، تسلسل اور جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی اور ورلڈ کپ اپنے نام کر کے قوم کو مزید خوشیاں دے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا گو ہے کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتی رہے۔







