لاہور۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کی، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شاندارفتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کی، جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے بہترین کمبی نیشن نے اس اہم سیریز میں کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور شائقینِ کرکٹ کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی۔








