سردار ایاز صادق کی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں فتح پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں فتح پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا،

قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی واضح برتری قومی ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین حکمتِ عملی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہے،قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے،

قومی ٹیم کسی بھی عالمی کرکٹ ٹیم سے جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔