بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بے مثال جرات اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہماری سکیورٹی فورسز نے بے مثال جرات اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیایہ صرف ایک کامیاب آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کے امن، خودمختاری اور مستقبل کے دفاع کا واضح ثبوت ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہماری سکیورٹی فورسز نے بے مثال جرات اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیایہ صرف ایک کامیاب آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کے امن، خودمختاری اور مستقبل کے دفاع کا واضح ثبوت ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کی دعائیں بلوچستان کے ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز کو ہر طرح کی دہشت گردی اور فتنہ و فساد سے محفوظ رکھےاور امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔آمین اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔