اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے بارہ مختلف مقامات پر حملے کیے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ناکام بنایا۔ 'انہوں نے صوبائی حکومت کی بھی تعریف …
سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے بارہ مختلف مقامات پر حملے کیے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ناکام بنایا۔
‘انہوں نے صوبائی حکومت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون کر رہی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر نوجوانوں پر فخر ہے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی،اب تک 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جو سیکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانیوں کا واضح ثبوت ہیں، سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت دشمن اور دہشت گرد عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ ملک کے امن، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، جن کی بدولت ملک میں قیام امن کیلئے کوششیں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔







