لاہور ۔31جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لیے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور ۔31جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لیے ۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔







